پیر, اپریل 20, 2026
الرئيسيةمزیدسائنس وٹیکنالوجیپی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (19 اپریل 2026): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جعلی کالز اور ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کر دیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اسکیم الرٹ میں شہریوں سے کہا گیا کہ وہ جعلی کالز اور ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں، اسکیمرز ان کی ذاتی معلومات چوری کرنے کیلیے خود کو پی ٹی اے، بینک یا کورئیر سروسز کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا کہ کبھی بھی اپنا شناختی کارڈ نمبر، او ٹی پی یا پاس ورڈ ہرگز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور نامعلوم یا مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی فراڈ یا جعلی پیغام کی شکایت complaint.pta.gov.pk یا PTA CMS APP (گوگل پلے یا ایپل اسٹور) کے ذریعے رپورٹ کریں۔

گزشتہ روز پی ٹی اے نے جعلی سمز کے اجرا سے بچنے کیلیے ہدایت نامہ جاری کیا تھا کہ چوک چوراہوں، بازاروں سے مفت سم نہ لیں اور نئی سم موبائل کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر یا فرنچائز سے لیں۔

اس میں کہا گیا تھا کہ شہری یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی اجازت کے بغیر کوئی سم آپ کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نہ ہو، مفت سم کے لالچ میں اپنی بائیو میٹرک تصدیق نہ کروائیں، دھوکا دہی سے آپ کے نام پر دوسری سم بھی جاری ہو سکتی ہے۔

پی ٹی اے نے یہ بھی کہا تھا کہ شہری اپنے نام پر رجسٹرڈ اضافی اور غیر استعمال شدہ سمز کو فوری طور پر بلاک کروائیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

پاکستان

مزید خبریں