اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اے آر وائی نیواز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور مذکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

