بدھ, اپریل 22, 2026
الرئيسيةپاکستانبجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ

بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد : ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب اور متوقع شارٹ فال کے پیش نظر حکومت نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے ایل این جی کی فراہمی کے حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی کی پیداوار یقینی بنانے کے لیے 400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی درخواست کی ہے کیونکہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کے شارٹ فال میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں ایل این جی کی فراہمی ناگزیر ہوچکی ہے اور اگر ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹس کو فوری طور پر فعال نہ کیا گیا تو بجلی کا شارٹ فال بے قابو ہو سکتا ہے، بتایا گیا ہے کہ ایل این جی پلانٹس تقریباً 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیزل اور فرنس آئل کے مقابلے میں اسپاٹ ایل این جی کارگوز کے ذریعے بجلی کی پیداوار نسبتاً کم مہنگی پڑے گی جبکہ ایل این جی کی عدم دستیابی کی صورت میں ملک کو مہنگے ایندھن خصوصاً ڈیزل پر انحصار بڑھانا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق اس صورتحال کا براہِ راست اثر صارفین پر پڑسکتا ہے، کیونکہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

پاور ڈویژن نے آئندہ ہفتوں کے لیے طلب و رسد کا تخمینہ بھی تیار کر لیا ہے جبکہ کے الیکٹرک نے بھی اپنی ایل این جی ضروریات سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن کو قطر سے ایل این جی کارگوز کے فوری انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بجلی کی پیداوار میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

پاکستان

مزید خبریں