بدھ, ستمبر 23, 2026
الرئيسيةدُنیاانٹرنیشنلچینی وزیر خارجہ کا صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملے پر...

چینی وزیر خارجہ کا صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملے پر اسحاق ڈار سے اظہارِ ہمدردی

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک پولیس کیمپ پر دہشت گرد حملے کے حوالے سے ہمدردی کا پیغام بھیجا۔

اپنے پیغام میں وانگ ای نے کہا کہ چین اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ گہری تعزیت اورزخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔وانگ ای نے نشاندہی کی کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے اور قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھےگا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

پاکستان

مزید خبریں